اسلام آباد

اسلام آباد،سیکٹرایف ایٹ مرکز میں ایس ایم بیوٹی سیلون کا افتتاح

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ مرکز میں جدید سامان سے آراستہ ایس ایم بیوٹی سیلون کا افتتاح مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی صدر وسابق ایم این اے مسز فر خ خان نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ ایس ایم بیوٹی سیلون کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی آمد پر فرخ خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔خواتین کی جانب سے گل پاشی اور ہار پہنائے گئے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل خواتین ونگ کی صدر اور ایس ایم بیوٹی کی ایڈمنسٹریٹر سیدہ فردوس ،سابق ایم این اے فرزانہ ملک ، فوزیہ نازسمیت دیگر خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ایس ایم بیوٹی سیلون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ خان نے کہاکہ ایس ایم سیلون کا قیام خواتین کے لئے احسن اقدام ہے،خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں ،ایس ایم سیلون میں جدید ترین مشینری اور سامان کے ذریعے میک اپ، فیشل ،برائیڈل میک اپ ،پارٹی میک اپ مناسب معاوضہ پر مہیا کی جائیں گی۔اس موقع پر سیدہ فردوس نے کہا خواتین کی صلاحیتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں خواتین کو ہمیشہ یہ سوچ کرگھر سے نکلنا ہو گا کہ انھوں نے کام کاج کر کے گھر والوں کا سر فخر سے بلند کرنا ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker