
اسلام آباد (آئی پی ایس)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے مسیحی ملازمین کے لیے انکے مذہبی تہوارکرسمس کے موقع پر ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس الاؤنس کی منظوری دے دی جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے تحت مورخہ18دسمبر2023ء بروزسوموارتمام ملازمین کو ایک موجودہ بنیادی تنخواہ اور مسٹررول و ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر پے سکیلز کے مطابق کرسمس الاؤنس کی ادائیگی کی جائے گی
،اس موقع پرچوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن(ر)انوارالحق،ممبر فنانس طاہر نعیم اختر،ڈپٹی فنانشنل ایڈوائزرایزدحسن اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یقینا سی ڈی اے کے غریب مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہو گا اوروہ اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار منا سکیں گے،
اس موقع پر مسیحی ملازمین نے اپنے قائد چوہدری محمد یٰسین اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادارکرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں کرسمس کے موقع پر اضافی تنخواہ کاملناکسی نعمت سے کم نہیں،ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے قائدین اور سی ڈی اے انتظامیہ کو اس طرح کے فلاحی کام جاری رکھنے اورمزید کرنے کی توفیق عطافرمائے۔