اس ٹکراؤ کی ذمہ داری مکمل طور پر فلپائن پر عائد ہوتی ہے، کوسٹ گارڈ
بیجنگ : فلپائن کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہاز، ایک سرکاری اور دوسرا سپلائی جہاز چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چین کے نان شا جزائر میں رن آئی ریف سے ملحقہ پانیوں میں غیر قانونی طور پر درانداز ہوئے۔ جواب میں چینی کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائن کے جہازوں کے خلاف کنٹرول کے اقدامات کیے۔فلپائن کے بحری جہاز "یونازا مئ” نے چین کی متعدد وارننگز کو نظر انداز کرکے "سمندر میں تصادم سے بچنے کے بین الاقوامی ضوابط” کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اچانک غیر پیشہ ورانہ اور خطرناک انداز میں رخ موڑا ، اور جان بوجھ کر قانون نافذ کرنے والی چینی کشتی نمبر 21556 سے ٹکرا گیا ۔اس واقعے کی ذمہ داری مکمل طور پر فلپائن پر عائد ہوتی ہے۔