تجارت

چین، چھوٹے اور درمیانے صعنتی و کاروباری اداروں کے ترقیاتی انڈیکس میں بہتری

 صعنتی و کاروباری اداروں کا ڈیولپمنٹ انڈیکس 89.3 رہا
بیجنگ :چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں چین کے چھوٹے اور درمیانے صعنتی و کاروباری اداروں کا ڈیولپمنٹ انڈیکس 89.3 رہا جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.2 پوائنٹس زیادہ ہے اور یہ معیار 2021 اور 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں بہتر ہے۔آٹھ ذیلی انڈیکسز میں سوائے کیپٹل انڈیکس جو اکتوبر کے لئے برابر رہا، میکرو اکنامک سینٹمنٹ انڈیکس ، جو مستقبل کی ترقی کے لئے کاروباری اداروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ، اور جامع کاروباری انڈیکس ، جو کاروباری اداروں کے مجموعی کاروباری حالات کی عکاسی کرتا ہے ، سمیت دیگر تمام انڈیکسز میں بہتری آئی۔ ان میں سرمایہ کاری انڈیکس، جو فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری اور کاروباری اداروں کی سائنس و ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے، میں ماہانہ بنیادوں پر 0.6 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو سب سے بڑا اضافہ ہے۔ چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز کے سیکریٹری جنرل شے جی نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیےحکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی کچھ پالیسیوں، بلخصوص پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نئے میکانزم نے نجی سرمایہ کاری کے لیے گنجائش کو وسیع کر دیا ہے۔چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز کی جانب سے چین کی قومی معیشت کی آٹھ بڑی صنعتوں میں 3000 چھوٹے اور درمیانے صعنتی و کاروباری اداروں کے سروے کے ذریعے مرتب کردہ چائنا ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس ایک جامع انڈیکس ہے، جو چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے آپریشن کی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ چین کی جی ڈی پی میں مختلف صنعتوں کی شراکت کے مطابق ، یہ انڈیکس صنعت ، تعمیرات ، نقل و حمل ، رئیل اسٹیٹ ، ہول سیل اور ریٹیل، سوشل سروسز ، انفارمیشن ٹرانسمیشن سافٹ ویئر ، رہائش اور کیٹرنگ سمیت آٹھ صنعتوں کا انتخاب کرتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker