اسلام آباد :پاک سیکرٹریٹ مکینیکل ڈویژنII-کے زیر اہتمام مکینیکل ڈویژن کے لفٹ آپریٹرزکو سکیل نمبر09سے ٹائم سکیل نمبر10میں پروموشن لیٹر تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقدہوئی جس میں مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین،صدراورنگزیب خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسدمحمود،چوہدری طارق گجر،ملک عدیل،سیدارشاہ شاہ،محمد بلال،اسدکیانی،محمد عاطف،محمدساجد،عثمان علی،محمد شاہد،عظیم علی،حاجی ناصر،ضیا اخترسمیت سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کیے تھے آج الحمد للہ اسکی تکمیل کررہے ہیں۔
ہم پچیس سوسے زائد فیلڈسٹاف کی پروموشن کرواچکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے،چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الانس دلوایا اور تمام الانسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا جبکہ نام نہادلیڈروں نے اپنی دیہاڑی لگانے کے علاوہ مزدوروں کے لیے کچھ نہیں کیا اور پلاٹوں کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بناتے رہے اور دوسری طرف بے روزگارنام نہادلیڈراپنی نوکری پکی کرنے کے لیے سیاسی بیساکھیوں کا سہارالے رہا ہے
وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے،چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ہم چیئرمین سی ڈی اے اورانتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سی بی اے کے ساتھ مزدوروں کے مسائل پر گفت و شنیدکریں تاکہ مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے،تقریب کے اختتام پر قائد مزدورچوہدری محمد یسین نے تمام پروموٹ ہونے والے لفٹ آپریٹرز میں ترقی کیلیٹرزتقسیمکیے۔