چین اور یورپی یونین کا 24 واں سربراہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خا رجہ
بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن اینگ نے اعلان کیا ہے کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان اتفاق رائے کے مطابق 24 واں چین یورپی یونین سربراہ اجلاس 7 دسمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ چین کے صدر شی جن پھنگ یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن سے ملاقاتیں کریں گے۔چینی وزیر اعظم لی چھیانگ، چارلس مشیل اور وان ڈیر لین کے ساتھ مل کر اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔