اہم خبریںتجارت

پاک ، سعودی سرمایہ کاری کی شرائط پر اتفاق، احسن بختاوری کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن بختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کی شرائط پر اتفاق انتہائی خوش آئند ہے ۔

اپنے ایک بیان میں احسن بختاوری نے کہاکہ س اتفاق رائے سے خلیج تعاون کونسل کیساتھ 19سال سے زیر التوا آزاد تجارتی معاہدے کی ہموار ہو گئی ، آزاد تجارتی معاہدہ سے پاکستان اور جی سی سی میں ڈیوٹی فری تجارت ہوسکے گی۔

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے کہاکہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ، وزیر تجارت گوہر اعجاز سمیت نگران حکومت اس پیش رفت پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

احسن بختاوری نے کہاکہ خلیجی ممالک سے آزادانہ تجارت کے معاہدے سے تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی سرمایہ کاری سے معیشت کو استحکام ،روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ خلیجی ممالک پاکستانی ورکرز کیلئے ایک بڑی مارکیٹ ہیں ،پاکستان کی 27ارب ڈالرکی ترسیلات زر میں آدھے سے زیادہ خلیجی ممالک سے آتی ہیں ، پاکستان اور جی سی سی میں اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker