اہم خبریںپاکستان

چیف جسٹس کا حکومت کی جانب سے دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا 61 ملین کی مرسڈیزبینز نیلام کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکومت کی جانب سے دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھا ، جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کودی گئیں شاہانہ گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔
خط میں کہنا ہے کہ 2020 میں خریدی گئی 61 ملین کی مرسڈیزبینزنیلام کی جائےگی اور پنجاب حکومت کی فراہم کی گئی بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلام کی جائے گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ آئینی عہدوں کیلئے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کیں، گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker