پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو کی شادی کیلئے خاندان میں مشاورت ، لڑکی پسند کر لی گئی

کراچی (سب نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خاندان میں مشاورت جاری ہے ، لڑکی بھی پسند کر لی گئی ، تاہم فی الحال اس معاملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی جا رہیں ۔
خبر ایجنسی کے مطابق آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں، خالہ اور پھوپھو نے شادی کے مختلف پروپوزل فیملی کے سامنے رکھے ہیں۔بلاول کی شادی سے متعلق دلچسپ بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب 2019 میں اس حوالے سے آصف زرداری نے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ ان کے بلاول شادی کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ان کی شادی کیلئے لڑکی ان کی بہنیں پسند کریں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker