غزہ(آئی پی ایس ) فلسطین میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید 2دن کی توسیع کا معاہدہ طے پاگیاہے۔
میڈیا زرائع کے مطابق قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر 2 دن کی توسیع میں 20اسرائیلی اور 60 فلسطینی قیدی رہاکئے جائیں گے۔حماس کے مطابق جنگ بندی میں دو روزکی توسیع پر قطر اور مصر سے اتفاق کرلیا ہے۔ جنگ بندی کے دوران مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے فہرست تیار کرلی گئی ہے، جنگ بندی میں دو روزہ توسیع کی شرائط پہلے والے جنگ بندی معاہدے جیسی ہی ہیں۔قطر کا کہنا ہے کہ اس کی کوشش ہے کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوجائے۔