اہم خبریںتجارت

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، روسی تیل کی فی بیرل قیمت60ڈالر سے بھی نیچے آگئی، یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کے سودے ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے دو فیصد کمی کے ساتھ 75.54ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker