اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صدرمملکت عارف علوی کوکام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(آئی پی ایس)صدرمملکت عارف علوی‌کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

 

۔صدر کے خلاف درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت غلام مرتضیٰ نے دائر کی ۔صدر اور وزارت قانون کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا،

 

عارف علوی نے صدر مملکت کے عہدے کی تضحیک کی،صدر پوری قوم کا ہوتا ہے ناکہ صرف ایک سیاسی جماعت کا ہوتاہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عارف علوی نے اپنے صدراتی دفتر کو تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے لیے وقف کر رکھا ہے،عارف علوی نے صدر کے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر آئینی اقدام کے بھی مرتکب ہوئے ہیں،صدر نے اپنے آئینی ذمہ داری سے بھی پہلو تہی برتی ہے۔

 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام تھا لیکن انہوں نے تاریخ نہیں دی،صدر غیر قانونی طور پر اسمبلی کی تحلیل کے بھی مرتکب ہوئے ہیں،صدر آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت آئین پر عملداری کو یقینی نہیں بنایا۔سپریم کورٹ میں دائر کردہ اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدرمملکت عارف علوی کو بطور صدر کام کرنے سے روکا جائے اوران کے خلاف آئین قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker