اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا،خاور مانیکا

اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے مقامی عدالت میں دوران عدت نکاح پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدت کے دوران نکاح کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سزا کی استدعا کردی۔ خاور مانیکا نے بشری بی بی اور عمران خان کے خلاف دوران عدت نکاح و ناجائز تعلقات کا کیس دائر کر دیا۔

خاور مانیکا اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہوئے اور شکایت درج کرادی۔ درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی۔ خاور مانیکا نے عدالت میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان شادی سے پہلے ناجائز تعلقات تھے، تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا۔ خاور مانیکا کے ریکارڈ کروائے گئے بیان کے مطابق دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔ جس کے بعد عدالت نے تین گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے۔ گواہوں میں عون چوہدری، مفتی سعید، خاور مانیکا کا ملازم شامل ہے۔

عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ایک شہری محمد حنیف کی طرف سے دائر غیر شرعی نکاح کیس چند دن قبل واپس لیا گیا تھا۔ غیر متعلق ہونے کی بناء پر پہلے والی درخواست واپس ہوئی۔ تاہم اب خاور مانیکا کی جانب سے مدعی بننے پر غیر شرعی نکاح و مبینہ ناجائز تعلقات کا کیس اہمیت اختیار کر گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے دوران عدت نکاح کا کیس واپس لینے کی مدعی کی درخواست منظورکی تھی۔اس سے قبل 12 اپریل 2023 کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے بیان ریکارڈ کروایا تھا۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح سے متعلق کیس 28 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر تھا۔تاہم درخواست گزار محمد حنیف نے جلد سماعت کی استدعا کی تھی جسے اسی روز منظور کرلیا گیا

۔مفتی محمد سعید احمد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یکم جنوری 2018 کو عمران خان نے کال پر رابطہ کر کے کہا میرا نکاح بشریٰ بی بی سے پڑھوا دو اور نکاح پڑھانے کے لیے لاہور جانا ہے۔مفتی محمد سعید خان کے مطابق ، ’عمران خان مجھے اپنے ساتھ لاہور کے علاقے ڈیفینس کی کوٹھی میں لے گئے جہاں بشریٰ بی بی کے ساتھ موجود ایک خاتون نے خود کو ان کی بہن ظاہر کیا۔ میں نے اس خاتون سے پوچھاکہ کیا بشریٰ بی بی کا نکاح شرعی طور پر ہوسکتاہے؟ جواب میں خاتون نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہی اور ان کا نکاح عمران خان کے ساتھ پڑھایا جاسکتا ہے۔‘انہوں نے بیان حلفی میں مزید کہا کہ یکم جنوری 2018 کو خاتون کی یقین دہانی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھا دیا۔ عمران خان نے کہا کہ نومبر 2017 میں بشریٰ بی بی کو طلاق ہوئی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker