تازہ ترینپاکستان

مونس الٰہی کی منجمد جائیداد اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(آئی پی ایس) منی لانڈرنگ کیس میں چودھری مونس الٰہی کی منجمد ہونے والی جائیداد اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویزات کے مطابق مونس الٰہی کےلاہور میں 8 مختلف بینک اکاونٹس منجمد کردیئے گئے۔ مونس الٰہی کے مختلف بینک اکاونٹس میں اڑتالیس کروڑ 76 لاکھ سے زائد رقم آئی۔ ساری رقم ان بینک اکاونٹس سےنکلوالی۔
دستاویزات کے مطابق رقم جمع اور نکلوانے میں استعال ہونے والے تمام بینک اکاونٹس منجممد کر دیے گئےہیں۔ دستاویزات میں انکشافات کیے گئے کہ مونس الہی کےمختلف بینک اکاونٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کی چھ مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیاہے جن میں قصور میں 5 اور راولپنڈی میں ایک پراپرٹی شامل ہے ۔مونس الہی نے پراپرٹیزمنی لانڈرنگ سے بنائی ہیں۔ عدالت کے حکم پرمونس الہیٰ کے بینک اکاونٹس اور پراپرٹیزکو منجمد کردیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker