پاکستان

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اسد عمر کو کلین چٹ مل گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس) پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کے تفتیشی افسر نے اسد عمر کے خلاف کیس واپس لینے کا بیان دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے اسد عمرکے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے سابق وزیر کے خلاف کیس واپس لینے کا بیان دیا اور کہاکہ اس کیس میں اسدعمر کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
عدالت میں پولیس کے بیان کے بعد اسد عمر کے وکلا نے درخواست واپس لے لی جب کہ عدالت نے تفتیشی افسرکے بیان کی روشنی میں اسدعمر کی درخواست ضمانت نمٹادی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker