فیڈریشن کی موجودہ قیادت بزنس کمیونٹی کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ قاضی محمد اکبر
چکوال میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے بعد ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ ظفر بختاوری
چکوال چیمبر اف کامرس انڈسٹری کے صدر اور ایف پی سی سی آئی کی آئندہ ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے نامزد امیدوار وقار ظفر بختاوری نے کہا ہے چکوال کی تاجر برادری یو بی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر کی قیادت میں متحد ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ یو بی جی فیڈریشن کے آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکوال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنوینر خواجہ عارف کی طرف سے یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری کے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایف پی سی سی آئی کے جنرل باڈی ممبر خرم کامران، حاجی سلطان، شہزاد سعادت، ملک غلام مرتضی اور حفیظ انجم کے علاوہ چیمبر کے اراکین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
وقار بختاوری نے مزید کہا کہ چکوال چیمبر آف کامرس کا ووٹ یو بی جی کی امانت ہے اور ایس ایم منیر کی محبتوں اور پیار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ ہمارا یو بی جی سے تعلق اسی طرح آگے بڑھتا رہے گا۔
ایف پی سی سی آئی کی جنرل باڈی کے رکن خرم کامران نے کہا کہ چکوال چیمبر آف کامرس اپنے قیام سے ہمیشہ یو بی جی کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور اس میں ظفر بختاری اور قاضی اکبر کا کردار انتہائی اہم ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر قاضی محمد اکبر نے کہا کہ ملک کے معاشی بحران کی زیادہ تر ذمہ داری ایف پی سی سی آئی کی موجودہ لیڈرشپ پرہے جو ملک کی بزنس کمیونٹی کے مفادات کا بہتر تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہم انشاء اللہ فیڈریشن کا الیکشن جیت کر ملک کی معیشت میں بہتری لائیں گے۔
یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ چکوال چیمبر کے قیام کے بعد اس خطے میں معاشی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چکوال چیمبر آف کامرس نیلا دلہ انٹرنیشنل چینج کے مقام پر ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے کوشاں ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے خطے میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔