ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج تاریخی 57 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 396 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 76 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 56 ہزار 680 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ملکی معیشت کے لئے اس مثبت خبر کے باعث انٹر بینک میں مسلسل 16 روز مہنگا ہونے والا ڈالر آج کاروبار کے دوران اچانک سستا ہوگیا ہے۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر ایک روپے 68 پیسے کمی کے بعد 286 روپے 46 پیسے پر آگیا ہے۔
اب اسٹاک ایسکچینج میں بھی چھوٹے و بڑے سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں کی کمپنیوں میں شیئرز و اسٹاک میں دلچسپی بڑھتی نظر آ رہی ہے۔