اہم خبریںبین الاقوامی

ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کرلیا

انقرہ (آئی پی ایس)ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائرکیا گیا ہے۔ حمکران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے تین سابق قانون ساز اراکین نے استنبول کے عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر آفس میں درخواست جمع کرادی ہے۔
درخواست جماعت کے 3 سابق قانون سازاراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker