پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف دو روزہ دورہ بلوچستان پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف نے سی پیک، ہیلتھ کارڈ، تعلیم ترقی، امن، روزگار، کاروبار اور حقوق دئیے تھے، یہ سلسلہ پھر شروع کریں گے، ان شاءاللہ۔ دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی۔ امن پھر واپس لوٹے گا، گا شاءاللہ۔
واضح رہے کہ دورہ بلوچستان کے دورہ نوازشریف سیاسی قائدین سے اہم ملاقاتوں کے علاوہ پارٹی کے اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ بلوچستان کے دوران نواز شریف 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان بھی متوقع ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔