اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر مذہبی امور انیق احمد سے انڈونیشیا کے سفیر آدم مولاوارمین توجیو نے جمعہ کے روز انکے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سب سے بڑی مسلم آبادی والے ممالک ہونے کے ناطے پاکستان اور انڈونیشیا کی جانب سے معاشرے میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے مکالمہ کے کلچر کو فروغ دینے سمت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نئی نسل کو دینی تعلیمات سے روشناس کروانے اور عہد حاضر کے مسائل سے نبردآزما کرنے کیلئے علمائے کرام اور سکالرز کے مؤثر کردار کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ کے عزم ظاہر کیا۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024