اہم خبریں

عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والے بینچ کے رکن جسٹس ارباب محمد طاہر نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا۔
جسٹس ارباب طاہر کا کہنا ہے کہ پہلی سماعت پر جسٹس میاں گل حسن کی دی گئی آبزرویشنزسے متفق ہوں، میرےعلاوہ کسی اور جج پر مشتمل2رکنی بینچ میں اپیل مقرر کیجائے۔
دوسری جانب جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کےلیے نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ساتھ جسٹس ثمن رفعت آج سماعت کریں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker