اہم خبریںتازہ ترین

سپریم کورٹ: نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت منگل کو ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ اپیل پر سماعت کرے گا۔
جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی لارجر بینچ میں شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم سمیت درجنوں سیاستدانوں کے مقدمات دوبارہ احتساب عدالتوں کو بھیج دیے گئے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker