اہم خبریں

فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کیلیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

اسلام آباد (آئی پی ایس)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کا معاملہ ،اٹارنی جنرل نے عملدرآمد رپورٹ جمع کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی
اٹارنی جنرل کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا کیس کے 6 فروری 2019 کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری دفاع، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہے۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker