
ایشین پیرا گیمز میں تمام ضروری اہداف حاصل کیے گئے ہیں، ماجد رشید
بیجنگ :
ایشین پیرا گیمز 2023 چین کے شہر ہانگ چو میں جاری ہیں اور ان مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے متاثر کن اور یادگار لمحات تخلیق کیے ہیں ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان کے خوابوں کا تعاقب اور خود کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کا جذبہ پروان چڑھ رہا ہے، لیکن اس کے پیچھے ان گنت ہاتھ ہیں جو ان خصوصی کھلاڑیوں کے خوابوں اور امیدوں کو محبت اور لگن کے ساتھ تھامے ہوئے ہیں۔ایشین پیرا لمپک کمیٹی کے چیئرمین ماجد رشید نے چینی میڈ یا کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہانگ چو ایشین پیرا گیمز تاریخ کے بہترین ایشین پیرا گیمز ہوں گے۔فرسٹ کلاس ایشین پیرا گیمز ویلیج، مختلف کھیلوں کی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کےمکمل نظام سمیت تمام ضروری اہداف حاصل کیے گئے ہیں۔ جب آپ فرسٹ کلاس سہولیات فراہم کریں گے تو کھلاڑی بھی اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ایشین پیرا گیمز کے میزبان شہر کے طور پر ہانگ چو نے خوب تیاری کی ہے اور یہاں کے ماحول میں بھی رواداری اور خصوصی افراد کے ساتھ سماجی اشتراک ہر جگہ نظر آتا ہے۔