بلوچستان میں آئینی،قانونی،شفاف اور غیرجانبدارالیکشن کرانے پر قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شوکت علی انجم
چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں ملکر مزدوروں کے مسائل حل کریں گے۔ حاجی عبدالکریم ترین
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان ورکرزفیڈریشن بلوچستان ریجن کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب زراعت توسیع آفس کوئٹہ میں منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین تھے،تقریب میں پاکستان ورکرزفیڈریشن کے نیشنل کوآرڈینیٹرشوکت علی انجم،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسدالرحمان،پی ڈبلیوایف بلوچستان ریجن کے نومنتخب چیئرمین حاجی عبدالکریم ترین،جنرل سیکرٹری حاجی ثناء اللہ،صدرمحمد حنیف حسنی،ناصرراہی،عبدالستارمینگل،دادمحمد بلوچ،نورمحمد یوسفزئی،حاجی نورالدین،شکورلہری سمیت سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈبلیوایف کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،نیشنل کوآرڈینیٹرشوکت علی انجم و دیگر نے کہا ہمارامقصدمزدوروں کی فلاح وبہبوداور ان کے حقوق کاتحفظ ہے،تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری طریقے سے نمائندوں کا انتخاب ہورہا ہے،یہ فیڈریشن حقیقی مزدوروں کی ہے اور اسکے نمائندے بھی حقیقی مزدورتنظیموں سے ہونگے،کچھ پیشہ وراور نام نہاد مزدور لیڈر محنت کشوں کے نام کو بیچ رہے ہیں اور ان لیڈروں کاپاکستان ورکرز فیڈریشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ایسے نام نہاد لیڈروں کا کڑااحتساب ہوگا،انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے مزدوروں کو بہت مسائل درپیش ہیں اور انشاء اللہ جلد ان مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا،اس موقع پر انھوں نے بلوچستان ریجن کے نومنتخب عہدیداران کو کہا کہ محنت،لگن اور ایمانداری سے مزدوروں کی خدمت جاری رکھیں اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد کو تیز کریں،اس موقع پر انھوں نے سیکرٹری لیبرسمیت دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ زراعت سے وابستہ تمام مزدوروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے اور باہمی مشاورت کے ذریعے قانون سازی کی جائے،تقریب کے اختتام پر تمام نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی اور نئے منتخب ہونے والے عہدیداران سے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے حلف لیا۔