اہم خبریںتازہ ترین

اب تک 7لاکھ95ہزار64 غیر قانونی افغان پناہ گزین وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(سب نیوزرپورٹ)پاکستان میں گزشتہ چالیس سے غیر قانونی افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ،
پاکستان نے ہمیشہ افغان مہاجرین کو کھلے دل سے تسلیم کیا،
پچھلے 40 سال سے پاکستان نے افغان مہاجرین کو ضرورت زندگی کی تمام سہولیات بہم پہنچائی،
اکتوبر 2023 کے اوائل میں کئے گئے حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر افغان مہاجرین کو 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی گئی
افغان مہاجرین قافلوں جی صورت نیں بذریعہ طور خم اور چمن بارڈر اپنے ملک واپس جا رہے ہیں
افغان باشندے جہاں وطن واپس جانے پر خوش ہیں وہاں پاکستان میں گزرے اچھے وقت کو یاد کر کے افسردہ بھی ہیں،23 اکتوبر کو 2716 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے،2716 افغان شہریوں میں 622 مرد، 293 خواتین اور 1801 بچے اپنے ملک چلے گئے
افغانستان روانگی کے لیے 84 گاڑیوں میں 192 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے،
اب تک کل 64,795 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے،
افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی حکومت اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker