اہم خبریںتازہ ترین

سابق وزیراعظم نوازشریف 4سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن پہنچ گئے ، ان کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کرگیا۔نوازشریف ایئرپورٹ کے لائونج میں پہنچ گئے ۔
نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے طیارہ ’امید پاکستان‘ دبئی ایئرپورٹ سے ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر سے 10 بجکر 42 منٹ پر روانہ ہوا۔
قائد مسلم لیگ ن کی دبئی سے اسلام آباد خصوصی پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ ہے جس کے تحت نوازشریف کے جہاز نے ایک بج کر 50 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ کی۔ سابق وزیراعظم کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آئے جبکہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد سابق وزیر اعظم قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے، قانونی ٹیم میں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز سمیت دیگر شامل ہوں گے، نواز شریف کو دونوں کیسز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
نوازشریف قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہونگے، اعظم نذیر تارڑ نواز شریف کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے، امجد پرویز سمیت قانونی ٹیم کے دیگر ممبرز اسلام آباد میں ہی رکیں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف مینار پاکستان پہنچ کر جلسے سے خطاب کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker