
اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، ،31 اکتوبر تک غیر قانونی افراد کا ہر صورت پاکستان سے انخلا ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 11دن باقی رہ گئے ،31 اکتوبر تک غیر قانونی افراد کا ہر صورت پاکستان سے انخلا ناگزیر ہے۔
پاکستان میں مقیم غیرقانونی باشندوں کو31اکتوبرکے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔31اکتوبرکےبعدغیرقانونی افرادکےانخلاکو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ 31 اکتوبر کے بعد ایسے تمام علاقوں میں ایکشن کیا جائے گا، جہاں غیرقانونی غیرملکی آباد ہیں اور ان افرادکےخلاف بھی کارروائی کی جائےگی جوان کوپناہ دیں گے۔
غیرقانونی افرادکوپاکستان نہ چھوڑنےکی صورت میں گرفتاری اورملک بدری کاسامنا کرنا پڑے۔