اہم خبریںتازہ ترین

مولانا طاہر اشرفی نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم نے مولانا طاہر اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے۔
وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے مولانا طاہر اشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ مولاناطاہر اشرفی اس سے قبل بھی وزرائے اعظم کے نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker