پاکستان

ایس ایم ظفر کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا،فرخ خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر وسابق رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں فرخ خان نے ایس ایم ظفر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ظفر ایک سینئر سیاست دان ،قانون دان، تجزیہ نگار اور نامور سماجی شخصیت تھے،ایس ایم ظفر انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ایک تواناآواز تھے،انہوں نے سیاست اور قانون کے شعبے میں غیر معمولی خدمات انجام دیں،ایس ایم ظفر کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔فرخ خان نے کہا کہ دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہوں۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker