
اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیر اعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں
دائرکردی گئی۔
حفاظتی ضمانت کی درخواستیں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر کی گئی ہیں،
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد لینڈ کریں گے، عدالت تک پہنچنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ،نواز شریف اسپیشل فلائٹ سے اسلام آباد آرہے ہیں، درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
خیال رہے نواز شریف ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں ، احتساب عدالت نے ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف کو 10سال قید اور 80لا کھ پاؤنڈ کی سزا اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔
نواز شریف کو 10سال کیلئے عوامی عہدے کیلئےبھی نااہل قراردیاگیاتھا ، بعد ازاں اسلام آبادہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت کی تھی اور لندن میں قیام طویل ہونےپراسلام آباد ہائیکورٹ نے جون2021 میں نواز شریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں۔