اہم خبریںتازہ ترین

نگران وزیرِ اعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے چین روانہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑچین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر بیجنگ میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے آج چین روانہ ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم 17 اور 18 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔
نگران وزیراعظم اس حوالے سے چین کے صدر شی جن پنگ، سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہراعجازبیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker