اہم خبریںپاکستان

مہنگائی چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی بلند ترین سطح پر تھی، مہنگائی چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم آج بھی عدالت میں جھوٹے مقدمات میں پیش ہو رہے ہیں، جو لوگ آج جیل میں ہیں اللّٰہ کی پکڑ میں ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سولہ ماہ میں شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آ کر مہنگائی ختم کریں گے، اکیس اکتوبر کو نواز شریف اپنا وژن دیں گے، ملک کی ترقی کا نسخہ صرف نواز شریف کے پاس ہے، پاکستان کے عوام جسے ووٹ دیں گے وہی وزیراعظم بنے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker