تجارت

روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

کراچی (نیوزڈیسک)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
آج انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج عروج پر
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج بھی مثبت رجحان ہے، جہاں 100 انڈیکس 49 ہزار کی حدعبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 292 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 64 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 771 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker