اہم خبریں

نواز شریف کی واپسی، (ن) لیگ نے گریٹر اقبال پارک میں جلسے کیلئے درخواست دیدی

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے 21 کتوبر کو گریٹر اقبال پارک میں جلسے کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو باقاعدہ درخواست دے دی۔
درخواست میں 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک انتظامات اور جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
دوسری جانب نواز شریف نے سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے، وہ سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker