اہم خبریں

سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کاچیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پربات کروانے سےانکار

راولپنڈی(آئی پی ایس)سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکارکرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹیلیفونک ملاقات کی اجازت نہیں۔ جب کہ عدالت نے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پی طلب کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جواب جمع کروادیا، اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکارکر دیا۔ اور مؤقف پیش کیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹیلیفونک ملاقات کی اجازت نہیں۔
عدالت نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پی طلب کرلیے اور کیس کی سماعت 18 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker