اہم خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قمر باجوہ اور فیض حمید کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو مقدمے کے اندراج کی درخواست کے بعد بار بار استدعا کی، تاہم کوئی ایکشن نہیں ہوا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہاہے کہ ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker