اہم خبریں

خیبر پختونخوا سے غیر قانونی مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، جب کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے غیر قانونی مہاجرین کو نکالنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، صوبے میں پالیسی پر عملدرآمد کی نگرانی سیکرٹری داخلہ کریں گے۔
سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایمپلیمنٹیشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی میں آئی جی خیبرپختونخواسمیت تمام اداروں کےسربراہان ہوں گے۔
اضلاع کی سطح پر قائم کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوں گے، متعلقہ کمیٹیاں وفاق کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، اور افغان مہاجرین کے کاروبار کی جیو فیسنگ کریں گی، جب کہ افغانوں کی رہائش گاہوں کا بھی پتہ لگائیں گی۔
دوسری جانب چیف سیکرٹری بلوچستان نے افغان مہاجرین سے متعلق اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جب کہ نگران وزیر اطلاعات جان اچکزیئی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت وفاق کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہے، اور پولیس غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف اقدامات کرنے کیلئے تیار ہے۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اہم مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ایک جامع مہم شروع کرنے سے پہلے ابتدائی مرحلے کی نشاندہی کے اقدامات کئے جائیں گے، حکومت بلوچستان ایپکس کمیٹی کی طرف سے دی گئی تمام ہدایات پر تندہی سے عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔
نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ دستاویزات کے بغیر رہنے والے تمام تارکین وطن کی رضاکارانہ وطن واپسی کے لیے 24 دن کا محدود وقت باقی ہے، تارکین وطن اس ڈیڈ لائن کو آخری موقع سمجھ کر ضروری طریقہ کار کی تعمیل اور ٹرانزیشن کے عمل پر تعاون کریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker