اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کو گرفتارکرنے سے روک دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) عدالت نے کورٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر تحریک انصاف کے لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، پٹیشنر شیر افضل مروت اپنے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے پولیس سمیت دیگر فریقین سے شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں، عدالت نے کہا کہ یہ بھی بتائیں کہ شیر افضل مروت کا نام ای سی ایل میں تو شامل نہیں۔

بعدازاں جسٹس ارباب محمد طاہر نے پیشگی اطلاع کے بغیر شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker