پاکستان

چینی قیادت کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکوں پر دکھ کا اظہار

چینی قیا دت کی جا نب سے پا کستان میں بم دھما کوں پر دکھ کا اظہار
چین کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، چینی صدر
چینی وزیر اعظم اور وزیر خا رجہ کی جا نب سے بھی متاثرین کے ساتھ گہری ہمدر دی کا اظہار

بیجنگ ()
چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں پر صدرعارف علوی کو ہمدردی کا پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روز چا ئنہ میڈ یا گروپ کے مطا بق
اپنے پیغام میں چینی صدر نے چینی حکومت اور عوام کی طرف سے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔انھوں نے کہا کہ چین کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور ملک کے استحکام اور سلامتی کے لئے پاکستان کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا رہےگا۔
چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی اپنے اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام ہمدردی کے پیغامات بھیجے۔
[9/30, 5:06 PM] Xamir Asadi: News02
چین، سی ایم جی کے ایشین گیمز تھیم میوزک میں ملٹی نیشنل میوزیکل انسٹرومنٹس کا استعمال
زنگ بجانے والے فنکاروں نے ایک ساتھ اپنے اپنے خصوصی زنگ سے ایک ہی دھن بجائی
بیجنگ()
زنگ، ایک روایتی چینی میوزیکل انسٹرومنٹ ہے، جو چین کے قدیم ہان اور تھانگ شاہی دور میں شاہراہ ریشم کے ذریعے بہت سے ممالک میں پھیلا، اور وقت کے ساتھ ساتھ اس نےمختلف ممالک میں ان کی قومی خصوصیات کے مطابق خصوصی شکل اختیار کی. ہانگ چو ایشین گیمز کے دوران چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ ایشین گیمز کی تھیم دھن ‘دل سے دل ملے ‘ کے ایم وی میں پہلی بار چین، جاپان، کوریا، منگولیا اور ویتنام کے زنگ کو یکجا کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پانچ ایشیائی ممالک کے زنگ بجانے والے فنکاروں نے ایک ساتھ اپنے اپنے خصوصی زنگ سے ایک ہی دھن بجائی۔
چینی زنگ پلیئر لیو لہ نے کہا کہ بہت سے ممالک کے بہترین فنکاروں نے اس میں شمولیت اختیار کی، موسیقی کی زبان میں ایک ہی آواز بلند کی جو حقیقی ثقافتی انضمام کا مظہر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ایشیائی میوزیکل سازوں کے تعاون کی ایک نئی کوشش بھی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ اختراعی اقدام تعاون کے نئے دروازے کھول سکتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker