اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کیخلاف درخواست فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواست 25 ستمبرکو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ عدالت نے کچھ روز قبل دلائل مکمل ہونےکےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔