اہم خبریں

عام انتخابات، پیپلزپارٹی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دیدیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)عام انتخابات سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پنجاب، ساؤتھ پنجاب، بلوچستان، سندھ اور کے پی کے الگ الگ بورڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔
سینٹرل پنجاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی راجا پرویزاشرف کو دی گئی۔
جنوبی پنجاب کے لئے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کا سربراہ مخدوم احمد محمود کو بنایا گیا ہے۔
نثارکھوڑو کی سربراہی میں سندھ کیلئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ بنایا گیا ہے ۔
خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سید محمد علی شاہ باچا کو سونپی گئی ہے۔
بلوچستان پارلیمانی بورڈ کی سربراہی چنگیز خان جمالی کو سونپ دی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker