اہم خبریں

پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔
ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔
ایک ہفتے قبل لطیف کھوسہ کو پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور قانون دان لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔
یاد رہے کہ لطیف کھوسہ سائفر گمشدگی کیس اور توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
اس معاملے پر انھیں پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ نیئر بخاری کے مطابق ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود لطیف کھوسہ نے اس شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker