اہم خبریں

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رزاق سنجرانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ رازق سنجرانی21 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستارنے توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
عدالت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ 21 ستمبر تک توہین عدالت شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ رازق سنجرانی 22 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker