اہم خبریں

پاکستان سے صرف امیروں سے مزید ٹیکس وصول کرنے کا کہہ رہے ہیں،آئی ایم ایف

نیویارک(آئی پی ایس)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی ہے۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات تعمیری بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں کا اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کےلئے کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف امیروں سے مزید ٹیکس وصول کریں اور غریب عوام کو تحفظ دیں پاکستانی عوام بھی یہی چاہتی ہے۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نیویارک میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پائیدار ترقی کے لئے تعاون اور پولیو کے خاتمے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker