اسلام آباد (آئی پی ایس) آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن نے تکنیکی اعتراض اٹھادیا۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرپراسیکیوشن نے تکنیکی اعتراض اٹھادیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ، جس میں کہا گیا کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی تفصیل کاسرٹیفکیٹ درخواست کیساتھ منسلک نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو نہ سنا جائے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کے ساتھ سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ضروری تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں سرٹیفکیٹ منسلک کرنا لازمی قرار دے چکی ہے، سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت نہیں ، استدعا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست عدالت نہ سنے۔