
چائنا ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے مراکش کی ہلال احمر سوسائٹی کو 2 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد
بیجنگ ()
مراکش میں 8 ستمبر کی شام 7.0 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ۔ چائنا ریڈ کراس سوسائٹی نے امدادی کاموں میں مدد کے لیے مراکش کی ہلال احمر سوسائٹی کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی ہنگامی امداد میں دو لاکھ امریکی ڈالر کی نقد رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔