اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کسی سیاستدان کیخلاف کارروائی نہیں کی جا رہی: نگران وزیر داخلہ سندھ

کراچی (آئی پی ایس) نگران وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔

وزیر داخلہ حارث نواز کا کہنا تھا کہ سندھ میں کسی کے خلاف سیاسی زیادتی کی جا رہی ہے اور نہ ہی صوبے میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں صرف نیب اور کریمنل کیسز چل رہے ہیں، سندھ میں کوئی سٹاپ لسٹ پر بھی نہیں ہے اور سندھ میں کسی کے گھر سے کوئی رقم برآمد نہیں ہوئی۔

نگران وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا، ممکن ہے حکومت کو بدنام کرنے کے لئے افواہیں پھیلائی جا رہی ہوں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker