اہم خبریںپاکستان

جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(آئی پی ایس)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مقدمے پر سماعت کی۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی نئی دفعات شامل کر دی ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، ن لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔
ملزمہ کے خلاف گلبرگ، شادمان اور ماڈل ٹاؤن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker