
کولمبو(آئی پی ایس)سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے رہنما گوتم گمبھیر نے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو نازیبا اشارہ کرنے پر وضاحت پیش کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے بھارت اور نیپال کے درمیان میچ کے دوران کوہلی کوہلی کے نعرے لگائے تو گوتم گمبھیر غصے میں آگئے اور اپنے ہاتھ کی درمیانی انگلی سے شائقین کی طرف نازیبا اشارہ کیا، جس انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
بعدازاں گوتم گمبھیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’’وہاں کچھ پاکستانی لوگ بھارت مخالف اور کشمیر سے متعلق نعرے بازی کررہے تھے جس کا جواب دیا‘‘۔
دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوتم گمبھیر نے جھوٹ کا سہارا لیا جبکہ سٹیڈیم میں موجود شائقین انہیں ٹرول کرنے کیلئے کوہلی کوہلی کے نعرے لگارہے تھے۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد گمبھیر نے ایک بیان دیا تھا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو پاکستان پلئیرز سے اتنا ہنس اور میل جول مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب گمبھیر نے پاکستانی فینز یا پلئیرز کے بارے میں غلط الفاظ کا انتخاب کیا ہو وہ ماضی میں بھی شاہد آفریدی، کامران اکمل سے میدان میں الجھتے رہے ہیں۔